کتاب المائۃ فی الطب۔ایک تاریخی و طبی اہمیتThe book Al-Mayat Fi Al-Tabكتاب الميات في الطب دلالة تاريخية وطبية - Tibb4all

کتاب المائۃ فی الطب۔ایک تاریخی و طبی اہمیتThe book Al-Mayat Fi Al-Tabكتاب الميات في الطب دلالة تاريخية وطبية

 کتاب المائۃ فی الطب۔ایک تاریخی و طبی اہمیت

The book Al-Mayat Fi Al-Tab

كتاب الميات في الطب دلالة تاريخية وطبية


کتاب المائۃ فی الطب۔ایک تاریخی و طبی اہمیت

ابو سہل بن یحی بن ابراہیم الجرجانی(المتوفیٰ453ھ)کی شہر آفاق طبی تصنیف ہے۔مصنف ایک نابغہ روزگار طبیب۔معالج،مفکر،محقق اور صاحب تصنیف عالم تھے۔طبی دنیا کے مشہور مورخ ابن ابی اصبیعہ اپنی کتاب"عیون  ابناءالاطباء"میں لکھتے ہیں:ابو سہل عیسی بن یحی مسیحی جرجانی،نظری اور عملی طب کے ماہر فاضل تھے۔عبارت شستہ۔تصنیف عمدہ،خط خوبصورت۔لغت عربی کا بلند ذوق تھا۔میں نے ان کی کتاب کا ایک مخطوطہ دیکھا ہے جو خلیق انسانی میں حکمت الیہی(کتاب اظہار الحکمۃ اللہ فی الخلق الانسان)کے موجوع پر ہے۔صحت،جودت اعراب اور ضبط بدرجہ اتم ہے"

آگے مزید لکھتے ہیں:یہ کتاب ان کی تصانیف میں سب سے ارفع و اعلی ہےکیونکہ جالینوس وغیرہ نےمنافع الاعضاء پر جوکچھ لکھااس کا خلاصہ نہایت شستہ اور صاف عبارت میں پیش کرنے کے علاوہ اپنی جانب سے کچھ نفیس اضافے بھی کئےہیں جن سے ان کے فضل و کمال اور وسعت علمی کا اندازہ ہوتا ہے"

موصوف کے مطابق"کتاب المایۃ فی الطب:مسیحی کی سب سے ضخیم،مکمل اور مشہور تصنیف ہے۔اس پر امین الدولہ ابن تلمیذ کا حاشیہ ہے،اس کتاب پر بھروسہ کرنا ضروری ہے،کیونکہ اس میں تحقیقات بہت زیادہ ہیں،تکرار کم اور منتخب علاج ہیں"۔

ابو سہل مسیحی شیخ الرئیس ابوعلی سینا کا ہم عصر تھا،عجیب بات ہے مسیحی اور شیخ دونوں کی بہت کم عمریں ہوئیں۔مسیحی کا انتقال چالیس برس کی عمر میں ہوگیا تھا۔لیکن انہوں نے زندگی امتیازی خصوصیات کے ساتھ بسر کی۔ابن ابی اصبعیہ کے مطابق بوعلی سینا ان کے شاگرد تھے۔جارج سارٹن نے نے لکھا ہے کہ"کتاب المایۃ فی الطب:نے شیخ الرئیس کی القانون کے لئے ماڈل کاکام دیا:(انٹروڈیکشن ہسٹری آف سائنس)

سعد طبیہ کالج کی نمائیندہ سائٹ۔www.tibb4all.comپر نایاب و اہم ترین کتب کو شائع کیا جاتا ہے۔وہ کسی موجوع ۔یا زمانے سے تعلق رکھتی ہوں،انہیں قیمتی اثاثہ سمجھ کر فی سبیل اللہ لوگوں کے لئے مہیا کیا جاتا ہے۔ادارہ کے خاص موضوعات میں۔طب نبویﷺ۔اور عملیات اور علوم نبوت ہیں۔ا س سائٹ پر بہت قیمتی کتب مفت ڈائون لوڈ کے لئے دستیاب ہیں۔اگر کوئی کسی کتاب کی آرزو رکھتا ہو،اس کی فرمائش پر بھی کتب اپلوڈ کی جاسکتی ہیں۔

سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺمیں،سہ ماہی طب نبوی اور عملیات کے کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔شرکاء اندرون و بیرون ممالک سے ذوق و شوق سے شرکت کرتے ہیں۔فراغت کے بعد سند بھی جاری کی جاتی ہے۔

حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

منتظم اعلی :سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور پاکستان۔


کتاب المائۃ فی الطب۔ایک تاریخی و طبی اہمیتThe book Al-Mayat Fi Al-Tabكتاب الميات في الطب دلالة تاريخية وطبية کتاب المائۃ فی الطب۔ایک تاریخی و طبی اہمیتThe book Al-Mayat Fi Al-Tabكتاب الميات في الطب دلالة تاريخية وطبية Reviewed by tibb on October 13, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.