پھلوں کا شہنشاہ انار طلسماتی طاقتوں کا مالک اور جنت کا پھل الرمان۔اناPomegranate, the king of fruits, possesses magical powers and the fruit of heaven الرمان۔انار يمتلك الرمان ، ملك الفاكهة ، قوى سحرية وثمار السماء الرمانانار - Tibb4all

پھلوں کا شہنشاہ انار طلسماتی طاقتوں کا مالک اور جنت کا پھل الرمان۔اناPomegranate, the king of fruits, possesses magical powers and the fruit of heaven الرمان۔انار يمتلك الرمان ، ملك الفاكهة ، قوى سحرية وثمار السماء الرمانانار

پھلوں کا شہنشاہ انار طلسماتی طاقتوں کا مالک اور جنت کا پھل

الرمان۔انا

Pomegranate, the king of fruits, possesses magical powers and the fruit of heaven
الرمان۔انار
يمتلك الرمان ، ملك الفاكهة ، قوى سحرية وثمار السماء
الرمانانار



 پھلوں کا شہنشاہ انار طلسماتی طاقتوں کا مالک اور جنت کا پھل

الرمان۔انار

  حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

انار کا ذکر قران کریم میں۔۔۔سورہ انعام آیت نمبر99۔141۔۔۔سورہ رحمن آیت نمبر68 میں آیاہے۔

احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔

اجزائے ترکیبی۔

وٹامن سی،کیلشیم،فاسفیٹ،سلفر،سوڈیم،پوٹاشیم،پروٹین،آئرن۔میگنیز۔پانی وغیرہ۔

انار کے طبی فوائد۔

انار کی تین قسمیں عمومی طورپر پائی جاتی ہیں،میٹھا،کھٹا،تھوڑا کڑوا۔سرخ رنگ کا انار سب سے بہترین تسلیم کیاجاتا ہے۔

میٹھے انار میں۔پانی،شوگر،پروٹین،فائبرین،کریتک ایسڈ،منرل وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

کڑوے میں شوگر کم ہوتی ہے،کریٹک ایس،پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوتے ہیں۔

اس کے چھلکے کو ناسپال کہا جاتا ہے۔یہ قابض خواص کا حامل ہوتاہے دستوں اعصابی لیکوریا وغیرہ میں کام دیتا ہے۔

اسہال ،پیچس ہاضمہ کی خرابی میں کام دیتا ہے۔خالی پیٹ دہی کے ساتھ کھانے سے پیٹ کے کیڑوں کو مارکر خارج کرتا ہے۔

جگر و معدہ اور پھپھڑوں کی فاضل بلغمی رطوبات کو زایل کرتا ہے۔

پیشاب میں خونی مواد کوخارج ہونے سے بچاتا ہے۔

موسمی بیماریاں جیسے ملیریا،ڈینگی وغیرہ سے بچاتا ہے۔

وبائی امراض۔انفیکشن،کھانسی سو جب کو کو کم کرنے کے لئے اس کا قہوہ پینا بہترین فوائدکا حامل ہے۔

بلڈپریشر ہائی اور تبخیر معدہ کو نافع ہے۔

اس کے پھولوں کو گل نار کہتے ہیں۔جسے اعصابی اور کسی حد تک گرمی کے امراض میں کام دیتے ہیں۔

حاملہ کے حمل کو محفوظ کرنے کے لئے اس کا چھلکا بطور قہوہ پینا بہت مفید ہے۔۔

جب جسم میں تھکاوٹ بڑھ جائے تو اس کے چھلکے کا قہوہ یا اس کا سفوف بناکر کھانا تروتازگی واپس لاتا ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ: قوت مدافعت میں اضافے کے لیے وٹامن سی سب سے بہترین ہے اور انار میں یہ وٹامن سیب سے چار گنا زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ قدرت کا یہ انمول تحفہ جگر کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے

اناردانہ کی چٹنی بناکر کھانا قے اور جی متلانے کے لئے مفید ہے۔

جب قے کسی دوا سے نہ رکتی ہوں،تو خشک انار دانہ کو پانی میں ابال کر چھوٹے چھوٹے سے گھونٹ لیکر پلانا مفید رہتا ہے۔

وزن میں کمی کا باعث: 100گرام انار میں 83کیلوریز ہوتی ہیں، جس سے آپ کو دن بھر بیدار،چوکنا اور توانا رہنے کے لیے توانائی ملتی ہے۔ اگر آپ ڈائٹ پر ہیں تو انار ضرور کھائیں کیونکہ اس میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، جس سے آپ کو بھوک کم لگے گی اور آپ کا ہاضمہ بھی تیز ہوگا۔ انار میں جذب ہونے والی چکنائی موجود نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے بہترین غذا کا کام دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوجاتا ہے، اس کے قدرتی اجزا موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں کی بھوک بند ہوجاتی ہے،انہیں خشک انار دانہ کی چٹنی پودینہ اور ہری مرچ ملاکر دینے سے بھوک کھل جاتی ہے۔

اگر انار کے پانی کو دھوپ یا آگ پر خشک کرلیا جائے ،رب کی شکل میں آجائے تو محفوظ کرلیں سرمہ کی طرح لگانے سے دھند جالے ظفرہ وغیرہ میں بہت اعلی ہے اور عینک کی عادت ترک کرنے کا سبب بنتا ہے۔

ایک صاحب لکھتے ہیں:امراض چشم کیلئے مفید: انار کھانا آنکھوں کے لیے بھی کافی فائدہ مند ہے۔ امراض چشم کے لئے میٹھے انار کا رس نکال کر اسے سبز رنگ کی بوتل میں چالیس دن دھوپ میں رکھ دیں، پھر اس پانی کو سلائی کی مدد سے آنکھوں میں لگائیں۔ یہ پانی جتنا پرانا ہوگا، اتنا ہی اس کے فوائد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ 

بلغمی مزاج کےئ مریض عمومی طورپر خون کی کمی کا شکار رہتے ہیں،ایسے لوگ انار کا جوس پیاکریں تو خون کی کمی کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

کم حراروں (کیلوریز) مگر وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور اس پھل کے سفید چھلکے اور پتلی باہری جلد بھی کھائی جاسکتی ہے بلکہ وہ پھل کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

🌹حضور نبی کریم ﷺ کے فرمان عالیشان کے مطابق انار جنت کا پھل ہے جس کا ذکر قرآن شریف میں کئی مقام پر ہے۔ جنت میں اس پھل کی موجودگی اس کی غذائی و طبی افادیت ہونے کی واضح دلیل ہے۔ لہٰذا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین انار کو مکمل تناول فرماتے۔ انار کی بارہ سے زائد اقسام ہیں ان میں سب سے اچھا لذیذ اور رس بھرا انار صرف پاکستان میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک قابض پھل ہے‘ ہر قسم کے بہتے ہوئے خون کو روکتا ہے‘ خواہ اس کا تعلق رحم‘ بواسیر‘ نکسیر یا مسوڑھوں سے ہو۔ طبی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار سے زیادہ اس کا چھلکا مؤثر ہے۔ انار کا پھل‘ انار کےپتے‘ پوست‘ دانہ انار‘ انار کی جڑ‘ جڑ کی چھال‘ کلی‘ پھول سمیت تمام اجزاء دوا کے طور پر الگ الگ استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کے الگ الگ نام اور خواص و تاثیرات ہیں۔ یہ پھل پیاس کو تسکین دینے کے علاوہ متلی و قے کو روکنے‘ عمدہ خون پیدا کرنے‘ جگر ول اور ہضم کو طاقت دینے کے ساتھ مدربول (پیشاب آور) ہے۔

انار یرقان‘ اسہال میں بے حد مفید ہے۔ خون کے سرخ ذرات ہیموگلوبن اور پلازما کی مقدار اس کے استعمال سے بڑھ جاتی ہے۔ بیماری کے بعد کی کمزوری دور کرنے کیلئے ٹانک ہے۔ کمی خون‘ لوبلڈپریشر‘ بواسیر اور ہڈیوں کے درد میں انار کو طب یونانی کے ساتھ آیوویدک اور ایلوپیتھی نے بھی مفید تسلیم کیا ہے۔ انارمیں اعضائے رئیسہ کو تقویت کے ساتھ جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ انار ٹی بی کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ اس کا پانی آنکھ میں لگانا مقوی بصارت ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار مثانے کے کینسر کو روکنے میں مؤثر و مددگار ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ دل کی شرائن کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس میں شکر‘ وٹامن اے بی سی زیادہ مقدار میں موجود ہیں اور فاسفورس‘ سوڈیم‘ کیلشیم‘ گندھک‘ آیگزالک ایسڈ اور کیروٹین جیسے معدنی اجزاء بھی بکثرت پائے جاتے ہیں۔🌹

دانت موتی کی طرح چمکائے: انار کے خشک چھلکے کا سفوف کالی مرچ اور نمک کے ساتھ بطور منجن استعمال کیا جائے تو دانتوں اور مسوڑھوں کی کئی تکالیف سے نجات مل سکتی ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے مسوڑھے مضبوط ہوجاتے ہیں جبکہ خون رسنا بھی بند ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ پائیوریا کا خطرہ لاحق نہیں ہوتا اور دانت موتی کی طرح چمکتے اُٹھتے ہیں


پھلوں کا شہنشاہ انار طلسماتی طاقتوں کا مالک اور جنت کا پھل الرمان۔اناPomegranate, the king of fruits, possesses magical powers and the fruit of heaven الرمان۔انار يمتلك الرمان ، ملك الفاكهة ، قوى سحرية وثمار السماء الرمانانار پھلوں کا شہنشاہ انار طلسماتی طاقتوں کا مالک اور جنت کا پھل  الرمان۔اناPomegranate, the king of fruits, possesses magical powers and the fruit of heaven الرمان۔انار يمتلك الرمان ، ملك الفاكهة ، قوى سحرية وثمار السماء الرمانانار Reviewed by tibb on October 13, 2020 Rating: 5

3 comments:

  1. plz aesi maloomati mazameen pdf men bhi share karen , shukria

    ReplyDelete
  2. سلام ہماری کتاب گھریلو اشیاء کے فوائد دیکھئے
    غذائی چارٹ||حکیم قاری یونس ||Hakeem qari younas
    https://www.tibb4all.com/2018/12/blog-post_75.html

    ReplyDelete
  3. گھریلو اشیاء کےطبی فوائد |حکیم قاری یونس ||Hakeem qari younas
    https://www.tibb4all.com/2019/11/blog-post_77.html

    ReplyDelete

Powered by Blogger.