صحت کے پانچ لوازمات از :حکیم قاری محمد یونس شاہد میو.Five health accessories.خمسة ملحقات صحية - Tibb4all

صحت کے پانچ لوازمات از :حکیم قاری محمد یونس شاہد میو.Five health accessories.خمسة ملحقات صحية

 صحت کے پانچ لوازمات

Five health accessories

خمسة ملحقات صحية
 #Hakeem qrai m younas shahid


 

 

صحت کے پانچ لوازمات
از :حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
سائنسی اصول کے مطابق غذا میں پانچ اجزاء کی موجودگی لازم ہے(1)پروٹین یعنی لحمی اجزاء (2)کاربو ہائیڈریٹس۔نشاشتہ اور شکر(3)فیٹس۔روغن آئل وغیرہ (4)سالٹ یعنی نمک(5)حیاتیں یعنی وٹامن۔
پروٹین (لحمیات)Proteins

پانی کے بعد جسم میں سب سے زیادہ پروٹین ہی کی ہوتی ہے عضلات، بافتوں ، خون ، دانتوں اور ہڈیوں میں ہوتی ہے اس میں کاربن،آکسیجن اور نائٹروجن پائے جاتے ہیں کچھ پروٹین میں سلفر،فاسفورس،لوہا،آیوڈین اور کوبالٹ بھی ہوتے ہیں،پروٹین سے جسم کی نشو و نما ہوتی ہے ،اس کے علاوہ یہ جسم کو طاقت و حرات بخشتی ہیں،روز مرہ کی غذا میں پروٹین کا مناسب مقدار میں پایا جانا ضروری ہے۔پروٹین حیوانی ونباتاتی دونوں قسم کی غذاؤں میں پائی جاتی ہے زیادہ بہتر پروٹین حیوانی غذاء میں پائی جاتی ہے جیسے گوشت،انڈا ،مچھلی، دودھ،دہی وغیرہ ،نباتاتی غذاؤںمیں گیہوں،مٹر لوبیا،سیم،ماش،مونگ،مسور وغیرہ میں بھی پروٹین بھرپور انداز میں پائی جاتی ہے۔ایک دن میں صحت مند انسان کو تقریبا دو چھٹانک پروٹینی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔
 کاربو ہائیڈریٹس(نشاستہ)Carbohydrates

کاربوہائیڈریٹس جسم میں حرارت پیدا کرتی ہے اور قوت بخشتی ہے ہضم کے وقت نشاستہ شکر میں تبدیل ہوجاتا ہے یہی شکر بعد میں گلائی کوجن(Glycogen)یا حیوانی شکر میں تبدیل ہوجاتی ہے اور جسم کو حرارت و توانائی پیدا کرنے کے لئے صرف ہوتی ہے اس قسم کی غذا اگر ضرورت سے زیادہ کھائی جائے تو جسم کا وزن بڑھنے لگتا ہے ۔ایک جوان آدمی کے لئے 24گھنٹوںمیں12تا 13چھٹانک نشاستہ دار غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔شکر چاول ، گندم ،اراروٹ اور آلو وغیرہ میں بہت زیادہ نشاستہ پایا جاتا ہے ۔
چکنائی(ٖFats)

چربی ،گھی اور تیل وغیرہ جیسی غذائیں چکنائی میں شمارہوتی ہیں چکنائی جسم میںگرمی وحرات پیداکرتی ہے صحت کے لحاظ سے مختلف لوگوں کے لئے مختلف وزن میں درکار ہوتی ہے دن رات میں ایک چھٹانک چکنائی کافی ہوتی ہے لیکن ایک محنت کش کے لئے دو چھٹانک تک درکار ہوتی ہے ،زیادہ چکنائی کھانے کی صورت میں ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے ،جسم میں جمع ہوکر موٹاپے کا سبب بنتی ہے۔شکر و نشاستہ کے مقابلہ میں چکنائی دوگنی مقدار میں گرمی پیدا کرتی ہے۔
نمکیات(Salts)

معدنی(minerals)اور دوسرے نمکیات کے بغیر انسان تندرست نہیں رہ سکتا یہ نمکیات خون ہڈیوں اور گوشت کی ساخت میں کام آتے ہیںجسم کے ان تمام کیمیاوی اعمال میں جن پر کہ زندگی کا انحصار ہے ان نمکیات کا ہونا لازمی ہے ۔جسم میں نمکیات کی کمی خون کی سستی کا سبب عام کھانے کا نمک تو غذا کے ساتھ ہی کھایا جاتا ہے لیکن دوسرے نمکیات جو سبزیوں،ترکاریوں یاغذاؤں میں پائے جاتے ہیں کا جسم میں پہنچنا ضروری ہے،یہی وجہ ہے کہ جب سبزیاں ترکاریاں یا پھل نہیں کھائے جاتے تو مذکورہ نمکیات کی کمی سے کئی امراض پیدا ہوجاتے ہیںایک جوان آدمی کو دن رات میں پونے چمچ سے لیکر آدھا چھٹانک مختلف قسم کے نمکیات کی ضرورت ہوتی ہے ۔
حیاتین (vitamins)
حیاتین ایسے اجزاء کا مرکب ہیںجو کئی قسم کی خوراک میں تھوڑی بہت مقدار میں پائے جا تے ہیں یہ انسانی صحت کی بقا کے لئے بے حد ضروری ہیں،غذا میں ان کی عدم موجودگی سے کئی قسم کے امراض وعلامات پیدا ہوتی ہیں ۔
ہمارا کچن ہی ہمارا دوا خانہ ہے، کبھی غور وفکر سے کام لیں تو حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ دیسی طریق علاج بے ضرر فائدہ سے بھرپور اور غذائی ہے اس کے اجزاء کو غذا اور بطور دوا کام میں لایا جاسکتا ہے، مختلف اقسام کے غلے۔گوشت  مچھلیاں ۔انڈے،سبزیاں پھل دودھ بالائی مکھن وہی وغیرہ ہمارے دسترخوان پر سجی اشیاء اور ذائقہ پیدا کرنے کی غرض سے ڈالے گئے مصالحہ جات میں دوا سے غذائی فوائد زیادہ ہیں اس کے علاوہ میوہ جات، گڑ، شکر، شہد اور نمکیات ،مصالحوں میں الائچی ،ہلدی
،لہسن، پیاز ادرک، زیرہ سفید وغیرہ۔دیسی طب پر نگاہ ڈالی جائے تو اس کے اکثر مفردات و مرکبات اغذیہ و پھل و پھولوں سے ترتیب دئے جاتے ہیں خمیرہ جات ،لعوق  چٹنی مربہ شربت ،عرق جوشاندے بے پناہ فوائد کی حامل اشیاء ہیں جو دوسرے طریق علاج میں دکھائی نہیں دیتیں، کوئی بھی معالج و طبیب اس بات سے انکار نہیں کرسکتا ہے قدرت نے انسان کے رہنے کے لئے جو مقام و ملک متعین کیا ہے اس کی غذائی و دوائی ضروریات بھی اسی زمین میں رکھ دی ہیں، مقامی غذاؤں اور دواؤں سے بڑھ کر کوئی چیز مفید نہیں ہوسکتی۔ہمارے خطہ میں خاندانی نظام بہت منظم و مربوط انداز میں چلا آرہا ہے جس سے دیگر اقوام محروم ہوچکی ہیں ۔(ہماری کتاب:گھریلو اشیاء کے تیر بہدف فوائدسے اقتباس)


صحت کے پانچ لوازمات از :حکیم قاری محمد یونس شاہد میو.Five health accessories.خمسة ملحقات صحية صحت کے پانچ لوازمات از :حکیم قاری محمد یونس شاہد میو.Five health accessories.خمسة ملحقات صحية Reviewed by tibb4all on November 19, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.